علیزے شاہ شوٹنگ ادھوری چھوڑنے کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئی

Alizay Shah Actress Photo Facebook 640x480
علیزے شاہ کی اس عمل کو شوبز کی اہم شخصیات نے نامناسب قرار دیا ہے۔ فوٹو: فیس بک

کراچی: اداکارہ علیزے شاہ نے شوٹنگ کو ادھورا چھوڑ کر چلی گئی جس پر فلم پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی نے ان کے خلاف شوٹنگ چھوڑنے کی شکایت متعلقہ ایسوسی ایشن میں شکایت درج کرا دی۔
مردان ٹائمز کے مطابق اداکارہ علیزے شاہ نے ایک شوٹنگ ادھورا چھوڑ کر چلی گئی جس کے خلاف پاکستان فلم اینڈ ٹیلی ویژن پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (ایوری ڈے پکچرز) نے اُن کے خلاف ’’متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن‘‘ میں اس حوالے سے شکایت درج کرائی ہے۔
علیزے شاہ کےخلاف متعلقہ کمپنی نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ اداکارہ نے شوٹنگ کے دوران غیر مناسب رویہ اختیار کیا اورپھر اس کے بعد کسی کو بھی بغیر بتائے انھوں نے شوٹنگ ادھوری چھوڑی اور چلی گئیں، شکایت کنندہ نے مزید کہا ہےکہ علیزے شاہ کی اس نامناسب حرکت کی وجہ سے ہمیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق کشمیر میں علیزے شاہ کی ایک ڈرامے کی شوٹنگ چل رہی ہے جس کی وجہ سے وہ شوٹنگ چھوڑ کر وہاں چلی گئیں تھیں۔
علیزے شاہ کی اس حرکت پر پاکستان کے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنی والے کئی شخصیات نے علیزے شاہ کی ڈرامے کی شوٹنگ چھوڑ کر جانے کے عمل کو انتہائی نا مناسب اور ناقابل قبول بھی قرار دے چکی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں