اداکارہ پریانکا چوپڑا کی عمر کے بارے میں آپ کو معلوم ہے

Prianka Chopra Bollywood Actress Photo Instagram 640x480
بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی عمر اس سال 40 ہوگئی ہے۔ فوٹو: اسٹاگرام

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبصورت، پرکشش اور مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے والی دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا آج اپنی 40ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ کی خوبصورت اور پرکشش بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا جو کہ رواں سال ہی سیروگیسی کے زریعے ماں بننے والی ہے، اس سال 40 برس کی ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ان کے مداحوں کی طرف سے ان کی سالگرہ کے موقعے پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔


ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں کام کرنے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سن 2000 میں ’مس ورلڈ‘ کا تاج پہنا تھا اور اس کے بعد 2003 میں سنی دیول کے ساتھ انہوں نے اپنی پہلی فلم ’دی ہیرو‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔
بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بطورماڈل ، گلوکار اور مشہور اداکارہ تینوں فارمیٹ میں کام کیا ہے اور انھوں نے اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے نہ صرف بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنائی بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے جادو جگایا۔ بھارتی مشہور اداکارہ نے سب سے پہلے 7 201 میں ہالی ووڈ میں اپنا قدم رکھا۔ بعد میں پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔


یاد رہے کہ امریکی گلوکار نک جونس بھارتی اداکارہ سے عمر میں کافی چھوٹا ہے اور اس کی وجہ سے وہ کئی بار تنقید کی زد میں بھی رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں