اکشے کمار بالی ووڈ کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار بن گئے

Akshay Kumar Photo Facebook-640x480
بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار، اکشے کمار۔ فوٹؤ: فیس بک

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور ادار اور سپر اسٹار اکشے کمار بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکار بن گئے ہیں۔
مردان ٹائمز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں اس وقت اکشے کمار وہ واحد شخصیت ہے جو کہ سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ بھارتی اداکار اکشے کمار کو ان کی بروقت ٹیکس پر اور ان کی دیانت داری سے ٹیکس ادا کرنے پر بھارت کے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے انہیں خصوصی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی مشہور اداکار اکشے کمار اس سے پہلے بھی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکار تھے۔ تاہم بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے اکشے کمار کو انکی دیانتداری پر ان کو اعزاز کے طور پر سرٹیفکیٹ ’’سمان پترا‘‘ سے بھی نوازا گیا۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اس وقت برطانیہ میں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے گئے ہوئے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے وہ بذات خود یہ اعزاز حاصل نہیں کرسکے اس لئے ان کی ٹیم نے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دیا گیا سرٹیفکیٹ وصول کیا۔ اکشے کمار کی اس عمل پر ان کی مداحوں نے بھی اکشے کی خوب تعریف کی۔
واحح رہے کہ بھارتی بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور اداکار کو آخری مرتبہ اپنی فلم ’’سمرات پرتھوی راج‘‘ میں دیکھا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں