ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار انیل کپور نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے اپنے مونچھوں کے بغیر دو فلموں میں کام کیا ہے اور دونوں ہی فلاپ ہوگئیں، واضح رہے کہ وہ بالی ووڈ میں اپنے اصلی مونچھوں سے ایک الگ پہچان رکھتے ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور اداکار انیل کپور نے بھارتی کامیڈی شو "کیس تو بنتا ہے” میں میزبان رتیش دیش مکھ کے ایک سوال کے جواب میں کہا "جس فلم میں انھوں نے مونچھیں صاف کئیں وہ فلم ہی فلاپ ہوگئیں۔
اس سے پہلے شو کے میزبان رتیش دیش نے انسے سوال کیا تھا کہ آپ نے فلم لمحے کے بعد بغیر مونچھوں کے کوئی فلم کیوں نہیں کی جس کے جواب میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار نے مسکراتے ہوئے انداز میں یہی جواب دیا۔
انھوں نے اسی سوال کے جواب میں مزید کہا تھا کہ جب بغیر مونچھوں کے میری فلمیں فلاپ ہوگئیں اور میں نے اس کا حال دیکھا تو میں نے اسی وقت طے کرلیا تھا کہ آئندہ کبھی اس طرح فلمیں نہیں کروں گا۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کے اس مشہور و معروف اداکار نے اپنی بغیر مونچھوں کی پہلی فلم 1991 میں "لمحے” اور اس کے بعد 1998 میں انھوں ایک اور فلم "جھوٹ بولے کوا کاٹے” میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور یہ دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر ناکام ہوگئیں تھیں۔
Menu