بالی ووڈ کے ’خانز‘ کی حمایت میں بھارتی پروڈیوسر ایکتا کپوربھی بول پڑیں

Ekta Kapoor Photo Facebook 640x480
ایکتا کپور نے بالی ووڈ خانز کی حمایت میں بول پڑیں: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی دنیا میں مسٹر پرفیکٹ کے نام سے جانے والے عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کےخلاف اس وقت بھارت بھر میں بائیکاٹ کے لئے مظاہرے جاری ہے جس پربالی ووڈ میں مشہور بھارتی پروڈیوسر ایکتا کپور کا ‘خان’ کی حمایت میں ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق ایک طرف اس وقت بھارت میں بالی ووڈ کی مسٹر پرفیکٹ کی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کے خلاف مظاہرے جاری ہے جس میں اس فلم کی بائیکاٹ کے حوالے سے مطالبے کئے جارہے ہیں۔ تو دوسری طرف بالی ووڈ کی مشہور پروڈیوسر ایکتا کپور نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’یہ بہت عجیب بات ہے کہ ہم اُن لوگوں کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں جنہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو بہترین منافع کماکر دیا ہے‘۔
بالی ووڈ کی مشہور پروڈیوسر ایکتا کپور نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں واضح الفاظ میں مزید کہا کہ ’انڈسٹری کے تمام خانز (شاہ رخ خان، سلمان خان) اور خاص طور پر عامر خان لیجنڈ ہیں، ہم ان کا بائیکاٹ نہیں کر سکتے‘۔
ایکتا کپور نے اس حوالے سے مزید کہا کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ ‘عامر خان’ کی کبھی بھی بائیکاٹ نہیں کیا جا سکتا، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ملک کے ایک نرم مزاج سفارتکار ہیں‘۔
اس وقت بالی ووڈ کے یہی مسٹر پرفیکٹ (عامر خان) اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز کے بعد سے بھارٹی حلقوں کی طرف سے مختلف وجوہات کی بناء پر مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہے۔ بھارت میں بعض لوگ اس حد تک گئے ہیں کہ وہاں دہلی کے ایک وکیل نے پولیس کمشنر سنجے اروڑہ کو فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے پروڈیوسر عامر خان، ڈائریکٹر ادویت چندن، اور فلم ڈسٹری بیوٹر پیراماؤنٹ پکچرز کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروادی ہے۔
بھارتی وکیل ونیت جندال کی جانب سے بے معنی الزام لگایا کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ ‘عامر خان’ کی فلم میں کچھ ناگوار مناظر ہیں جن میں ہندوستانی فوج کی توہین کی گئی اور ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں