کیلی فورنیا: بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز نے اپنے سوشل میڈیا کے تمام اکاؤنٹس پر سیاہ رنگ کی ڈی پی لگا کر اپنے لاکھوں کی تعداد میں مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام سے تمام پوسٹس آرکائیو کر دی ہیں، تاہم دوسری طرف ان کی دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بشمول فیس بک، ٹک ٹاک اور ٹوئٹر پر پرانی پوسٹس تاحال موجود ہیں۔
مردان ٹائمز کو اس سلسلے میں اطلاعات ملی ہیں اس کے مطابق اداکارہ کہ یہ حربہ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کی ایک نئی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی طرح ممکنہ طور پر گلوکارہ اور اداکارہ بہت جلد اپنے ایک نئے پروجیکٹ کے ساتھ سوشل میڈیا پر دوبارہ سرگرم نظر آئیں گی۔
امریکی اداکارہ و گلوگارہ نے اپنے آخری پوسٹ میں انھوں نے اپنے شوہر بین ایفلیک کے ہمراہ ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔ واضح رہے کہ ان دونوں کی چند ہی لمحوں پر مشتمل یہ ویڈیو کو 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا اور پسند کیا جاچکا ہے۔
جینیفر لوپیز نے اس کے فوری طور پر اپنے تمام سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر سیاہ رنگ کی ڈی پی لگا کر انسٹاگرام سے تمام پوسٹس آرکائیو کر دیں۔
Menu