لاہور: قومی کرکٹر محمد حفیظ نےبین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، تاہم وہ فرنچائز کی کرکٹ کھیلتے رہیں گے.
مردان ٹائمز کے مطابق قومی کرکٹر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے. اس سے پہلےوہ ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہے. آل راونڈر محمد حفیظ پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے ون ڈے اور ٹی-20 کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کردیا ہے.
محمد حفیظ نے اس سے پہلے 2018 میں ٹیٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا. انھوں نے 18 سال کی کرکٹ کیرئیر میں 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی-20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں. اپنے کیرئیر میں اس نے 32 مرتبہ مین آف دی میچ اور 9 مرتبہ مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا.
محمد حفیظ نے اپنے کیرئیر میں 32 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کی. انھوں نے کہا کہ وہ فرنچائز کی کرکٹ کھیلتے رہیں گے. وہ پاکستان کی طرف سے منعقد کی گئی پی اس ایل میچوں میں لاہور قلندر کی ٹیم میںشامل ہیں.
محمد حفیظ نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائیرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ فخر سے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائیر ہورہے ہیں.
پریس کانفرنس سے حطاب میں انھوں نے کہا کہ میں نے 18 سال تک پاکستان کی سبز رنگ کی وردی پہنی جوکہ میرے لئے خوش قسمتی ہے اور میں اس پر فخر محسوس کرتا ہوں. لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اپنے اہلخانہ، ساتھی کرکٹرز، سپورٹ اسٹاف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا.
Menu