باکسر عامرخان کو چھٹے ہی راونڈ میں کیل بروک نے شکست دیدی

Amir Khan vs Keel Brook 640x480

مانچسٹر: برطانیہ میں پاکستانی نژاد باکسر عامرخان کو اپنے حریف کیل بروک کے ہاتھوں چھٹے ہی راونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا.
مردان ٹائمز کے مطابق انکگینڈ کے شہر مانچسٹر میں حالیہ ہونے والی ویلٹر ویٹ فائیٹ میں پاکستان نژاد باکسر عامرخان نے اپنے حریف کیل بروک کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا.
تفصیلات کے مطابق 12 راؤنڈز پر مشتمل یہ مقابلہ چھٹے ہی راؤنڈ میں ختم ہوگئی کیونکہ عامرخان اپنے دفاع کرنے میں مسلسل ناکام رہے. مقابلے کے دوران ریفری وکٹر لوگین نے مزید مقابلہ ختم ہونے کا اشارہ کیا.
یاد رہے کہ دونوں باکسرز کے درمیان کافی تاخیر سے ہونے والے اس مقابلے پر دنیا بھر سے باکسنگ کے شائیقین کی نظریں جمی ہوئی تھیں. اور اس مقابلے کے ٹکٹس کے 10 جنوری کو فروخت کے لئے پیش کئے گئے تھے لیکن صرف چند ہی لمحوں میں ہزاروں ٹکٹ فروخت ہوگئے تھے.
پاکستانی نژاد باکسر نے جمعے کے دن ایک پریس کانفرنس کے دوروان کہا تھا کہ "وہ کیل بروک کو ہار کا مزا چکھائیں گے”. انھوں نے مزید کہا کہ "میں‌نے اپنے ذہن میں‌ شکست ڈالی ہیں نہیں کیونکہ میں نے صرف جیتنا ہے”.
انھوں نے مزید کہا کہ اگر وہ مقابلہ ہار بھی گئے تو ان کا باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے. تاہم شکست کے بعد انھوں نے سکائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں بہیت غمزدہ ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں