راولپنڈی: راوالپنڈی میں جاری لکی ایرانی سرکس کے دوران غربت کی وجہ سے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر دوسرے لوگوں کو تفریح دینے والا شخص اور موٹر سائیلسٹ بخت اللہ کو دوران کرتب حادثہ کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گیا.
مردان ٹائمز کے مطابق راوالپنڈی میں جاری لکی ایرانی سرکس کے دوران ایک موٹرسائکلسٹ نے موت کے کنویں میں کرتب دکھاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا. تفصیلات کے مطابق موٹرسائکلسٹ کا نام بخت اللہ تھا اور سرکس میں موت کے کنویں میں موٹرسائکل چلا کر لوگوں کو تفریح فراہم کررہا تھا کہ اس دوران وہ حادثے کا شکار ہوکر موٹرسائکل سے گر گیا.
حادثے کے بعد زخمی موٹر سائیکلسٹ بخت اللہ کو فوری طبی امداد دینے کے لئے نزدیکی اسپتال کو منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
کرتب دکھانے کے دوران ایک ویڈیو بھی بنائی گئی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ راوالپنڈی میں جاری اس سرکس میں موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اس محنت کش بخت اللہ سے موٹر سائیکل لاکھڑائی جس کی وجہ سے بخت اللہ کی بدن پر شدید چوٹیں آئیں۔
ہائے رے غربت
راولپنڈی ایوب پارک میں موت کا کنواں ایک بزرگ کو نگل گیا پاس کھڑی بیٹی روتی رہی pic.twitter.com/CA9tei0Ffh— خزیفہ کشمیری سدوزئی (@Huzaifa398) May 18, 2022
اُدھر راولپنڈی کی پولیس کو اس حادثے کی کوئی خبر بھی نہیں ہے اور وہ اس بڑے جادثے سے مکمل طور پر بے خبر نکلی. اس حوالے سے جب تھانہ مورگاہ کے ڈیوٹی پر مامور محرر سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ ہمیں سرکس میں پیش آئے واقعے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
تاہم اس سرکس کے ایونٹ آرگنائزر لکی ایرانی سرکس محمد ستار نے واقعے کے بارے میں کہا ہے کہ مخنت کش بخت اللہ جوکہ حادثے میں زخمی ہونے کی وجہ سے دم توڑ گئے ہے، ان کو سرکس انتظامیہ کی جانب باقائدہ کفالت جائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اب یہاں سے اس لکی ایرانی سرکس کو گوجرخان منتقل کیا جا رہا ہے کیونکہ ایوب پارک میں اس کا پہلے سے طے شدہ شیڈول مکمل ہوچکا ہے.