محکمہ کھیل خیبرپختونخوا میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہے

Peshawar Sports Complex Photo File 640x480
پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران محکمہ کھیل میں کروڑوں روپے کی باقاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ فوٹو: فائل

پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ کھیل میں کروڑوں روپے کی مالی بے قاعدگیاں سامنے آ گئیں، آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمرود اسپورٹس کمپلیکس کی بحالی اور اس کے اپ گریڈیشن کا ٹھیکہ ٹینڈر لاگت سے18 فیصد کم پر دیا گیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ کھیل میں کروڑوں روپے کی خرد بُرد اور مالی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ متعلقہ محکمے کی آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے جمرود اسپورٹس کمپلیکس کی بحالی اور اپ گریڈیشن کی مد میں کروڑوں روپے ہڑپ کردیے گئے ہیں۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کے شرمناک کرتوت سامنے آگئیں ہیں۔ روپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چار روزہ انڈر 21 گیمز کیلئے ہوٹل کا بل 7 دن کے حساب سے ادا کیا گیا، جبکہ اس کے علاوہ ڈی جی سپورٹس کے بینک اکاؤنٹ سے ہوٹلنگ کی مد میں 43 لاکھ 44 ہزار روپے اضافی دیے گئے۔
آڈٹ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف بھی سامنے آگیا ہے کہ 26 کروڑ 9 لاکھ روپے سے زیادہ کا ٹھیکہ صرف اور صرف21 کروڑ 39 لاکھ روپے میں دیا گیا۔ آڈٹ رپورٹ میں کہ بات بھی سامنے آگئی ہے کہ متعلقہ ٹھیکیدار نے سیکیورٹی اور کال ڈپازٹ کی مد میں 2 کروڑ اور 23 لاکھ کی جگہ 2 کروڑ 9 لاکھ روپےجمع کرائے۔
اسی طرح اس آڈٹ رپورٹ میں ایک اور تہکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ ڈی جی اسپورٹس کے اکاؤنٹس سے 2021 اور2022 میں بھی اضافی رقم دی گئی۔
اسی طرح اس آڈٹ رپورٹ میں ایک اور بڑا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق انڈر 21 گیمز میں ہوٹل اور ٹی اے ڈی اے کی مد میں 2 کروڑ 94 لاکھ روپے کی ایک اور مشکوک ادائیگی کی گئی۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 9 سالوں سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے اور عوام کے مطابق ان 9 سالوں میں رشوتخوری اور لین دین کا بازار اور گرم ہوگیا ہے جبکہ پی ٹی آئی والے اپنے بندوں کو نوازنے کے لئے چپ سادھ لی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں