لاہور: پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق آئی سی سی امپائر اسد رؤف لاہور میں 66 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف لاہور میں 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ سابق امپائر اسد رؤف کے خاندانی ذرائع کے کہنا ہے کہ ان کا انتقال حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ہوا۔
اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق سابق امپائر اسد رؤف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسد رؤف کا شمار آئی سی سی کے بہترین امپائروں میں ہوتا تھا۔ سابق پاکستانی امپائر اسد رؤف نے اپنے کیرئیر میں 64 ٹیسٹ، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیچوں میں امپائرنگ کی خدمات سرانجام دی ہے۔
اس کے علاوہ سابق پاکستانی آئی سی سی امپائر اسد رؤف نے 11 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی امپائرنگ کی خدمات انجام دی ہے۔
Menu