ائی سی سی کی بہترین ٹیموں سے پاکستانی ٹیم غائب، وجہ سامنے آگئی

ICC Head Quarter Photo File
آئی سی سی کے ہیڈکوارٹر کا بیرونی منظر۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کاکردگی کی وجہ سے یہ آئی سی سی کی بہترین ٹیموں سے پاکستانی ’’غائب‘‘ ہوگیا ہے، دوسری طرف تین بھارتی کھلاڑی اس فہرست میں شامل ہو گئے۔

مردان ٹائمز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2023 کی بہترین مینز اور ویمنز ٹوئنٹی 20 ٹیموں کی فہرست جاری کی ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا۔

دوسری جانب بھارتی مینز ٹیم میں بھارت کے 3 پلیئرز یشاوی جیسوال، سوریا کمار یادیو اور ارشدیپ سنگھ اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت اس یادیو کے حوالے کر دی گئی ہے اور انھوں نے گذشتہ برس 14 میچز میں 159 کے اسٹرائیک ریٹ سے 430 رنز بنائے، جبکہ د دیگربھارتی کھلاڑیوں میں 8 پلیئرز میں پاکستانی نڑاد زمبابوین سکندر رضا، فل سالٹ، نکولس پوران، مارک چیپمین ، مارک ایڈائر، روی بشنو، رچرڈ این گیورا اوریوگینڈا کے الپیش رامجینی منتخب ہوئے ہیں، انھوں نے 30 میچز میں 132 کے اسٹرائیک ریٹ سے 449 رنز بنائے،ساتھ 55 وکٹیں 4.77 کے اکانومی ریٹ سے حاصل کیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ذکاء اشرف پی سی بی چئیرمینشپ سے مستعفی

اسی طرح انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل ٹیم کی کپتان سری لنکن چماری اتاپتو ہیں، اس کے بعد آسٹریلیا کی وکٹ کیپر بیتھ مونی اور تیسری پوسیشن جنوبی افریقی بیٹر لیورا وولڈورٹ بھی علامتی سائیڈ کا حصہ ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی فہرست میں چھوتی پوزیشن ہیلی میتھیوز کو ملی ہے اور انگلینڈ کی نٹالی اسکوایئر برنٹ نے پانچویں پوزیشن سنبھالی، امیلیا کیر چھٹے اور الیسی پیری ساتویں نمبر پر ہیں۔ جبکہ ویمن الیون میں بھی کسی پاکستانی کھلاڑی نے جگہ نہیں بنا سکا جو کہ پاکستان کی کمزور کارکردگی کی نشاندہی کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں