اولمپک میں ناکامی کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری ریکارڈ

Pakistan Hockey Team Players Photo Twitter
پاکستان ہاکی کی ٹیم میدان میں کھیل رہے ہیں۔ فوٹو: ٹویٹر

پاکستان ہاکی ٹیم نے اولمپک مقابلوں میں کوالیپائی نہیں کرسکا لیکن اس کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں ایک درجہ بہتری ریکارڈ ہوئی ہے اور وہ عالمی درجہ بندی میں 15 ویں نمبر پر آگئی ہے۔

مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ اولمپک مقابلوں میں کوالیپائی کرنے میں‌ ناکام ہوگیا ہے لیکن اس کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کی درجہ بندی میں ایک درجہ کی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم رینکنگ میں 15 ویں نمبر آ گئی۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد بھی پاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں ایک درجہ بہتری ہوئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ائی سی سی کی بہترین ٹیموں سے پاکستانی ٹیم غائب، وجہ سامنے آگئی

واضح رہے کہ حالیہ اولمپک مقابلوں کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی اور وہ مسلسل تیسری مرتبہ اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔

دوسری جانب ہاکی کی عالمی درجہ بندی میں ہالینڈ کا پہلا، بیلجئم کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں