صارفین کی جانب سے سردرد کی شکایت سامنے آنے کے بعد ٹویٹر نے ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ کردیا ہے

twitter-1795652_640

سلیکان ویلی: ٹویٹر نے ڈیزائن میں یہ فیصلہ صارفین کی جانب سے سردرد کی شکایت آنے کے بعد کیا ہے.
گزشتہ ہفتے ٹویٹر کی جانب سے ڈیزائن میں تبدیلی کر دی گئی تھی جوکہ ہائی کنٹراسٹ رنگوں اور کسٹم ڈیزائن فونٹ پر مشتمل تھی. ٹویٹر کی جانب سے اس بارے میں کہا گیا تھا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اس ڈیزائن کی دیکھنے کا احساس عجیب ہو سکتا ہے. لیکن انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سے کنٹینٹ کے استعمال میں بہت بہتری کے ساتھ ساتھ واضح دکھائی دے گا.
لیکن ٹویٹر کو اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب اس ڈیزائن کے استعمال کرنے والوں نے اس کو ناپسند کیا. جبکہ بعض صارفین نے تو اسے پریشان کن بھی قرار دیا. انہی صارفین کی جانب سے اس ڈیزائن کی وجہ سے پڑھنےمیں مشکل اور روشنی کو تکلف دہ قراردیا تھا. جس کے بعد ٹویٹر نے ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ کردیاہے.
جب ٹویٹر کے استعمال کی طرف سے شکایات سامنے آنے شروع ہوئے تہ اس کے بعد ٹویٹر انتظامیہ نے ایک ٹویٹ کیا جس میں یہ کہا گیا کہ "یہ بات ہمارے علم میں آئی ہے کہ آنکھوں کے مسائل میں مبتلا استعمال کندگان کے لئے یہ نیا ڈیزائن پریشان کن ہے. اس لیے ہم تمام بٹنز پر کنٹراسٹ میں تبدیلی لارہے ہے تاکہ آنکھوں پر زیادہ بوجھ نہ پڑے”.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں