جی میل 8 فروری سے اہم تبدیلیوں کے لئے تیار

Google Gmail 640x480

سان فرانسیسکو: دوسرے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی طرح جی میل کی طرف سے بھی بہت سی تبدیلیوں کا اعلان سامنے آیا ہے.
مردان ٹائمز کو امریکہ سے حاصل ہونے والی خبروں کے مطابق گوگل نے جی میل میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جو کہ 8 فروری سے متوقع ہے. ڈیجیٹل دنیا ایک ایسی دنیا ہے جہاں ہر وقت ایک کمپنی دوسرے کمپنی کی اجارہ داری ختم کرنے اور اپنی اجارہ دارہ قائم کرنے کے لئے کام کرہی ہے.
اب گوگل نے اس حوالے سے جی میل میں کئی تدبیلیوں کا اعلان کیا ہے جو 8 فروری کے بعد شامل کئے جائے گے. جی میل کے اعلان کے مطابق 8 فروری سے اس پلیٹ فارم میں کافی اور نمایاں تبدیلیاں رونما ہوگی اور اسے کے بعد یعنی اپریل میں یہ خود بخود شامل ہونا شروع ہوجائے گی. اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق سب سے پہلے چیٹ، گوگل میٹ اور اسپیس کو ایک دوسرے سے باہمی طور پر منسلک کیا جائے گا.
جی میل کے اعلان کے مطابق کاروباری اور کام کرنے والے جی میل اکاؤنٹس میں ورک اسپیس کو زیادہ اہمیت دی جائے گی. اب اس کے بعد یعنی جب یہ تبدیلیاں نمودار ہونا شروع ہوجائے گی تو آپ کو اس کے ساتھ اپنے ای میل میں ایک چھوٹی سی ونڈوز تیرتی ہوئی نظر آئیں گی. اس کے ساتھ ساتھ آپ اپنے بائیں طرف ایک بڑے بتن سے اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کرسکے گے.
واضح رہے کہ 8 فروری کے بعد، اپریل کے مہینے میں جی میل کے تمام صارفین ان تمام تبدیلیوں سے فائدہ اُٹھاسکے گے اور سب اس نئے لے آؤٹ پر خود بخود منتقل ہوجائیں گے. اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ نئے لے آؤٹ میں صارفین نوٹی فیکیشن کو بلبلوں کے صورت میں دیکھے گے جس سے یہ فیچر اپنے صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائیں گے.
اس کے علاوہ نئے تبدیلیوں‌کے ظاہر ہونے کے بعد جی میل ایک منفرد انداز میں پیش کیا جائے گا. اس حوالے سے ماہرین اس بات پر قائل نظر آتے ہیں کہ گوگل اپنے ای میل پلیٹ فارم کے زریعے اپنے کاروباری اور دفاتر کے ای میل صارفین کو بہتر آپشن پیش کرنا چاہتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی پلیٹ فارم کی طرف راغب کرسکے. گوگل کی نئی انٹرفیس اپنے صارفین کو نہایت تیزی کے ساتھ اپنے ای میل، چیٹ، اسپیس اور دیگر آپشن تک رسائی دینے میں مدد دے گا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں