چائنی کمپنی کی طرف سے ہتھیلی کی رگوں کے زریعے شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف

Melux-airwave-640x480
فوٹو: میلکس ائیر ویو

بیجنگ: چائینہ کی ایک مشہور کمپنی ‘میلکس’ کی طرف سے "ائیر ویو” کے نام سے ایک ایسا نظام پیش کردیا ہے جو کسی بھی فرد کو اس کی ہتھیلی میں موجود چھوٹی اور بڑی رگوں کی مدد سے شناخت کرتا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق چائینہ کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے ایئرویو (AirWave) کی تیاری میں مصنوعی ذہانت سے بھرپور کام لیتے ہوئے شناخت کا جدید ترین نظام متعارف کردیا ہے.
اس نظام کے بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ چہرے کے خدوخال یا انگلیوں کے نشانات سے شناخت کرنے والے دوسرے ںطاموں کے مقابلے میں اس نظام کو دھوکہ دینا تقریبآ ناممکن ہے.
چائنہ کمپنی کے اس جدید ترین نظام کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس نظام کو استعمال کرنے کے لئے کسی اسکینر پر ہتھیلی رکھ کرانتظار کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ایک سادہ طریقے سے اسکینر کے سامنے سے ہتھیلی گزارنا پڑتا ہے.
جیسے ہی ہتھیلی اس نظام کے سامنے سے گزاری جاتی ہے یہ برق رفتار اسکینر اسی دوران ہتھیلی میں چھوٹی بڑی رگوں کا اسی وقت تجزیہ کرلیتا ہے اور صرف اور صرف 0.3 سیکنڈز میں اپنی شناخت کا عمل مکمل کرلیتا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں