مشتری اور زہرہ کا ملاپ: اس نایاب تماشے میں یہ دو سیارے آپس میں ٹکرانے کے قریب دکھائی دیں گے

Venus and Jupiter conjunction
زہرہ اور مشتری کا ملاپ۔ فوٹو: اسکائی نیوز

واشنگٹن: ان دنوں آسمان میں ایک عجیب تماشا دیکھنے کو ملے گا جب زہرہ اور مشتری ایک دوسرے کے بالکل قریب آجائیں گے، حالانکہ حقیقت میں ان دونوں سیاروں کے درمیان لاکھوں میل کا فاصلہ ہوگا.
مردان ٹائمز کے مطابق ساری دنیا میں ان دنوں ایک عجیب تماشا دیکھنے کو ملے گا جب زہرہ اور مشتری دو سیارے ایک دوسرے کے بالکل قریب آجائیں گے اور دیکھنے والوں کو ایسا لگے گا کہ بس ابھی ان دونوں سیاروں میں ٹکراؤ ہونے والا ہے. حالانکہ ان کے درمیان لاکھوں میل کا فاصلہ ہوگا.
مزید تفصیلات کے مطابق اس ہفتے کے آخر مشتری کے جنوب میں ہوگا جو کہ پورے چاند کے قطر سے بھی کم. آسان الفاظ میں یہ دونوں سیارے صرف 0.2 ڈگری پر ظاہر ہوگے جسے کنکشن کے نام سے جانا جاتا ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق اس ہفتے میں آسمان کے دو روشن ترین سیارے ایک دوسرے کے قریب آنے والے ہیں۔ اس حوالے سے فلکیات کی ایک مشہور ویب سائٹ ارتھ اسکائی نے کہا ہے کہ دو روشن ترین سیارے یعنی زہرہ مشتری کے جنوب میں صرف 0.2 ڈگری پر دکھائی دے گا – یاد رہے کہ یہ فاصلہ پورے چاند کے قطر سے کم ہے۔
ماہرین فلکیات نے مزید کہا ہے کہ آسمان پر نظر رکھنے والوں کو سورج کی طلوع ہونے سے پہلے صبح سویرے اس وقت ایک عجیب اور بہترین نظارہ دیکھنے کو ملے گا جب یہ دونوں سیارے 30 اپریل کے قریب کئی دنوں تک ایک دوسرے کے قریب نظر آئیں گے۔
اس حوالے سے Astronomy Now نے بھی اپنا تزکرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ زہرہ اور مشتری آنے والے مہینوں میں برطانیہ کے رات کے آسمان میں فکسچر ہوں گے. ایسٹرونومی ناؤ نے مزید کہا کہ زہرہ سیارہ ستمبر تک طلوع فجر سے پہلے دکھائی دے گا۔
زہرہ اور مشتری کے اس انوکھے ملاپ کے بارے میں فلکیات کی ویب سائٹ اسپیس نے کہا ہےکہ ” یہ زہرہ اور مشتری اگست 2016 سے نمودار ہوئے سب سے قریب ہے”۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں