واٹس ایپ نے گروپ ایڈمن کے لئے نیا فیچر پیش کردیا

WhatsApp 640x480
پیغام رسانی کے لئے مشہور ایپ واٹس ایپ۔ فوٹو: فائل

سیلکان ویلی: پیغام رسانی کے لئے مشہور ایپ واٹس ایپ نے گروپ ایڈمنز کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے، گروپ کا ایڈمن اس فیچر کو استعمال کرکے گروپ کے کسی بھی فرد کا میسج ڈیلیٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پیغام رسانی کی مشہور ایپ واٹس ایپ وقت کے ساتھ ساتھ اپنے صارفین کے لئے نت نئے فیچر پیش لارہی ہے۔ اب ایک نئی خبر آئی ہے کہ پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کردہ نئے فیچر کا مقصد بیٹا ورژن استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ہے۔
پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کی اس نئی فیچر کے تحت جب بھی واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن گروپ میں شامل کسی شخص کا پیغام ڈیلیٹ کرے گا تو اس بارے میں باقی ممبرز کو بھی پتا چل جائے گا۔
واٹس ایپ کی طرف سے اس نئے فیچر کی مدد سے گروپ کے ایڈمن کو اور زیادہ طاقتور بنا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ کمپنی کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے اس نئے نئے فیچر کا اہم مقصد واٹس ایپ گروپس کو بہترین طریقے سے چلانا ہے۔
واضح رہے کہ اس نئے متعارف کردہ فیچر کا اعلان واٹس ایپ نے گزشتہ برس کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں