ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف

Tik Tok App
ٹک ٹاک ایپ۔ فوٹو: فائل

بیجنگ: سوشل میڈیا کی دنیا میں مشہور ویب سائٹ ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لئے ایک نیا فیچر متعارف کردیا ہے جس کی مدد سے ٹک ٹاک صارفین ‘مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے الفاظ کو تصویری شکل میں ڈھالنے کے قابل ہوجائینگے۔
مردان ٹائمز کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے اپنے صارفین کے لئے مصنوعی ذہانت پر مشتمل ایک نیا فیچر متعارف کردیا ہے۔ ٹک ٹاک کے علاوہ مصنوعی ذہانت موجودہ دور میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔
دیگر انڈسٹریز میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے اب ٹک ٹاک نے بھی اس تیکنیک کو اپناتے ہوئے اے آئی گرین اسکرین نامی نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ اب ٹک ٹاک کے صارفین مصنوی ذہانت کے اس نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے اپنی پسند کی تصویر محض لکھ کر تیار کرسکتے ہیں جس کو کسی بھی ویڈیو کے پس منظر میں استعمال کیا جاسکے گا۔
ٹک ٹاک زرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا نظآم اس وقت ابتدائی مراحل میں سے گزر رہا ہے جو پیچیدہ تصاویر تیار نہیں کرسکتا۔ تاہم یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ ہوسکتا ہے کہ کمپنی نے اسے خود سادہ رکھا ہو کیونکہ جدید ماڈلز کے لیے زیادہ کمپیوٹنگ پاور کی ضرورت ہوتی ہے اور لاگت بھی بڑھ جاتی ہے۔
دوسری طرف اگر دیکھا جائے تو حقیقی نظر آنے والی تصاویر کا غلط استعمال بھی ہوسکتا ہے۔ بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کے اے آئی گرین اسکرین فیچر سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مذکورہ مصنوعی ذہانت یعنی آے آئی نظام 2 سال سے بھی کم وقت میں تیزی سے مین اسٹریم کا حصہ بن گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ٹک ٹاک کا مصنوعی ذہانت کا یہ نظام اب ٹک ٹاک کے ذریعے مزید کروڑوں صارفین تک پہنچ گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں