سٹاک ایکسچینج میں انتہائی زبردست تیزی کے بعد کاروبارکو عارضی طور پر روک دیا گیا

A person is walking in front of Pakistan Stock Exchange Photo Dawn News 640x480
پاکستان اسٹاک ایکچینج کا بیرونی منظر۔ فوٹو: ڈان نیوز

کراچی: پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 2200 سے بھی زائد پوائینٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وجہ سے عارضی طور پر کاروبار کو روک دیا گیا ہے۔

مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 2200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مارکیٹ میں کاروبار عارضی طور پر روک دیا گیا۔



کراچی سے ملنے والی تازہ ترین تجارتی خبروں کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن اس کے انڈیکس میں 2230 پوائنٹس کا اضافہ کاروبار کے آغاز پر ریکارڈ کیا گیا۔

خبروں کے مطابق مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے پہلے ایک منٹ اندر اندر انڈیکس میں 2200 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس میں خریداری کا زبردست رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ یہ اضافہ 5.3 فیصد ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تین ارب ڈالر کا معاہدہ ہو گیا، پریس ریلیز

اور یہی وجہ ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی وجہ سے کاروبار کو 45 منٹ کے لیے روک دیا گیا۔ معاشی ماہرین کے کہنا ہے کہ کہ سٹاک مارکیٹ ریگولیشن کے مطابق پانچ فیصد اضافے یا کمی کے بعد اپر اور لوئر سرکٹ لگا دیے جاتے ہیں جس کے تحت کاروبار عارضی طور پر بند کر دیا جاتا ہے۔



ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے رجحان کی وجہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ ہے جس کی گذشتہ جمعے کے روز منظوری دی گئی تھی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو سٹینڈ بائی معاہدے کے تحت تین ارب ڈالر اگلے نو مہینوں میں ملنے ہیں۔ اس معاہدے کی منظوری کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں