ملک بھر میں گھروں سے گیس غائب جبکہ بلوں میں 200 فیصد اضافہ ریکارڈ

Domestic Gas Prices in Pakistan Photo File 640x480
پاکستان میں گھریلوں کیس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ گیس بھی غائب ہے۔ فوٹو: فا

اسلام آباد: پاکستان کے کئی شہروں میں اس وقت بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ اب گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ دوسری جانب نومبرکے مہینے میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں کے گیس بلوں میں 200 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مردان ٹائمز کے مطابق حکومت کی جانب سے یکم نومبر سے گیس کی قیمتوں میں تقریباً 200 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔ حکومت کی جانب سے اس بڑے اضافے کا اطلاق ہونے کے بعد اب گیس صارفین بھاری گیس بلوں کے ساتھ اپنے دل بھی تھام رہے ہیں۔

مزید خبروں کے مطابق ملک بھر میں گیس کی قیمتوں میں حالیہ بڑے اضافے نے شہریوں کے بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ حکومت کی طرف سے گیس کی قیمت میں تقریباً 200 فیصد اضافے کے بعد غیر معمولی بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل آئیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ

اس حوالے سے مختلف شہروں سے مردان ٹائمز کو صارفین کی جانب سے ملنے والی شکایات میں کہنا ہے کہ گزشتہ مہینوں اور سال کی نسبت بلوں میں بڑا فرق آ گیا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ گیس کے اضافی بلوں نے نئے امتحان میں ڈال دیا ہے۔

گیس صارفین کا مزید کہنا ہے کہ پہلے بجلی کی قیمتوں نے زندگی مشکل کر رکھی ہے، اب رہی سہی کسر گیس کے بلوں نے پوری کر دی ہے، گیزر تو چلتے نہیں، کیا اب تین وقت کا کھانا بھی نہ بنائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں