مردان میں خسرہ اور روبیلا کی بارہ روزہ مہم 15 نومبر سے شروع ہوگی

خسرہ سے بیمار بچہ

مردان: ضلع مردان میں خسرہ اور روبیلا کے خلاف مہم میں 15 لاکھ 10 ہزار اور 776 بچوں کو ان بیماریوں کے خلاف ویکسین لگائی جائی گی.
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع مردان میں خسرہ اور روبیلا بیماریوں کے خلاف بارہ روزہ مہم 15 نومبر سے شروع ہوگی. اس مقصد کے لئے ڈی سی خبیب عارف کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اس مہم کے انتظامات کے حوالے جائزہ لیاگیا. ڈی سی کی صدارت میں جو اجلاس منعقد کی گئی تھی اس میں ضلعی پولیس آفیسر زاہداللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر نیک محمد، ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کچکول سمیت متعلقہ محکموں کے آفسران اور ضلعی خطیب نے بھی شرکت کی.
یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں بھی طلباء اور طالبات کوکووڈ-19 ویکسینشن کا آغاز
مزید تفصیلات کے مطابق ضلعی حکام کی جانب سے 79 فکسڈ اور 1052 موبائل ٹیمیں تعینات کی جائے گی. یہ موبائل ٹیمیں سکولوں، حجروں اور مساجد میں متعلقہ بچوں کو ویکسین لگائے گی. اس مہم کے دوران ضلع مردان میں 15 لاکھ 10 ہزار اور 776 بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی. فکسڈ تیمیں بی ایچ یوز میں بچوں کو ویکسین لگائے گی جبکہ موبائل ٹیمیں تمام ضلع مردان میں سکولوں، مساجد اور حجروں میں بچوں کو ان بیماریوں کے خلاف ویکسین لگائے گی.
واضح رہے کہ اس مہم کے دوران ان بچوں کو خسرہ اور روبیلا کے خلاف ویکسین لگوائی جائے گی جن کی عمریں 9 ماہ سے 15 سال کے درمیان ہیں. اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حبیب عارف نے کہا اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے علاقہ عمائدین اور دیگر باا‌ثر رہنماء حکومت کے ساتھ تعاون کرے تا کہ اس مہم کو کامیاب بنایا جا سکے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں