کراچی میں امی کرون کا دوسرا کیس بھی رپورٹ، مریض بھاگنے میں کامیاب

coronavirus

کراچی میں امی کرون وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ، مریض نے قرنطینہ سے بھاگ اختیار کرلی.
مردان ٹائمز کو کراچی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی میں ایک امی کرون کا دوسرا کیس بھی سامنے آگیا ہے. جس شخص میں یہ وائرس پایا گیا ہے اس کی عمر تقریباً 35 سال ہے اور وہ برطانیہ سے کراچی پہنچا ہے.
محکم صحت کے مطابق اس مریض میں پہلے کرونا اور بعد میں جینوم سیکونسنگ کے بعد امی کرون وائرس کی تصدیق ہوئی ہے. مردان ٹائمز کو مطابق متعلقہ شخص کو محکمہ صحت نے ایئر پورٹ سے شاہراہ فیصل پر واقع ایک نجی ہوٹل میں منتقل کیا تھا، لیکن متعلقہ شخس ہوٹل کے قرنطینہ انتظامیہ کو چکر دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 3 جنوری کو ہونگے، این سی او سی
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے محکمہ صحت نے بتایا کہ قرنطینہ مراکز کو سیکورٹی فراہم کرنا محکمہ داخلہ پولیس اور متعلقہ ڈی سی کی ذمہ داری ہے. محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ نجی ہوٹل میں اب بھی ایسے کوڈ-19 کے ایسے مریض موجود ہیں جو کہ قرنطینہ میں ہے اور ابھی تک اس مرکز کو سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی.
مردان ٹائمز کو محکمہ صحت نے اس حوالے سے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے اومی کرون ویئرینٹ کے حوالے سے کیٹیگری سی اور اومی کرون والے ممالک پر سفری پابندی لگائی ہے تاہم برطانیہ سی کیٹیگری میں نہیں آتا.
یاد رہے کہ اس سے پہلے شہر قائد میں کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا. اس کے بعد ملک میں موجود سب سے جدید لیبارٹری (این آئی ایچ) میں کراچی میں سامنے آنے والے مشتبہ اومی کرون کیس کی تصدیق ہوئی تھی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں