اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 3 جنوری کو ہونگے، این سی او سی

Schools in Pakistan

اسلام آباد: این سی او سی کے اجلاس میں اومی کرون وائرس کی وجہ سے اسکولوں کو موسم سرم کی چھٹیاں 3 جنوری کو کرنے کا فیصلہ ہوا ہے.
مردان ٹائمز کو تازہ ترین خبروں کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں اسکولوں کی چھٹیوں کو ری شیڈول کرتے ہوئے 3 جنوری سے اسکول بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے.
مزید تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی صدارت میں این سی او سی کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں موسم سرم کی تعطیلات کو ری شیڈول کرنے اور اس کو 3 جنوری کو بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: اومیکرون، کرونا کا نیا ویئرینٹ کراچی میں داخل
این سی او سی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ ہوا کہ موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی اہم وجہ بعض علاقوں میں شدید سردی اور دھند ہے. اس اجلاس کے دوران فیصلہ ہوا کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں 3 سے 9 جنوری تک چھٹیاں دی جائے گی. اس اجلاس میں صوبائی حکومتوں کو اختیار دیا گیا کہ وہ خود اس بات کا فیصلہ کرے کہ دھند والے علاقوں میں‌ کب چھٹیاں دی جائے گی.
مزید تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون دنبا بھر میں نہایت تیزی سے پھیل رہا ہے. اور این سی او سی نے اسی تناظر میں موسم سرما کی چھٹیوں کو ری شیڈول کیا ہے. این سی او سی اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ چھٹیوں کو ری شیڈول کرنے کا واحد مقصد زیادہ سے زیادہ طبا و طالبات کو کوڈ-19 کی ویکسین لگانا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں