افغان عوام کے بغیر حکومت نہیں چلا سکیں گے، سراج الدین حقانی

siraj-udin-haqqani-640x480

کابل: ہم تمام پڑوسیوں اور دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ اسلامی اصولوں اور اپنی قومی روایات کی روشنی میں مثبت تعلقات چاہتے ہیں.
کابل سے مردان ٹائمز کو حاصل ہونے والی رپورٹس کے مطابق، افغانستان کے قائم مقام وزیرداخلہ سراج الدین حقانی نے ایک تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ ہم اپنے تمام پڑوسیوں اور دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں. ہم نہ دوسروں کے ممالک اور معاملات میں مداخلت کے خواہشمند ہیں اوردوسروں ممالک سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں. اور کہتے ہیں کہ دوسرے ممالک بھی ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کریں.
یہ بھی پڑھیں امریکہ نے بیس سال بعد کابل ایئرپورٹ حل کر دیا , امریکی فوجیوں کا انخلا مکمل
ان خیالات کا اظہار انھوں نے کابل میں ایک تقریب سے خطاب میں کیا. اس تقریب میں افغانستان کے نامور علماء اور امارت اسلامیہ افغانستان کی مذاکراتی ٹیم کے دوسرے ارکان بھی شامل تھے جن میں مذاکراتی ٹیم کے سربراہ شیخ الحدیث مولانا عبدالحکیم حقانی، مذاکراتی ٹیم کے دوسرے ممبران شیاب الدین دلاور، چیف آف آرمی اسٹاف قاری فصیح الدین اور مشرقی افغانستان کے سربراہ شیخ انوارالحق نے بھی اسی تقریب سے خطاب کیا.
سراج الدین حقانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ نے جہاد کے وقت ہماری ہر طرح کی مدد کی ہے. اور آج بھی ہیمں آپ کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہے. انھوں نے کہا کہ یہ نظام آپ کا ہے اور ہم یہ نظام اور حکومت آپ کے تعاون کے بغیر نہیں چلا سکتے.
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا افغانستان کے عوام کے لئے امداد کی فراہمی شروع

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں