پنڈورا پیپرز کی تفصیلات سامنے آگئی، دیگر ممالک کے سربراہان کے علاوہ 700 پاکستانی بھی شامل

Pandora-Papers-2021-1642989_640

اسلام آباد: آئی سی آئی جے جو کہ صحافیوں کی ایک عالمی تنظیم ہے نے دنیا کی سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل "پنڈورا پیپرز” کو بے نقاب کردیا ہے جس میں دنیا کے بڑے بڑے نام جن میں کئی ملکوں کے سربراہان، صنعتکار، سیاستدان، بیوروکریٹس، ریٹائرڈ شدہ سول اور جوجی افسران بھی شامل ہیں، جب کہ ان لوگوں میں 700 پاکستانیوں کے نام بھی شامل ہیں.
عالمی خبرساں ایجنسیوں کے جانب سے مردان ٹائمز کو رپورٹس موصول ہوئی ہے جس کے مطابق صحافیوں کی ایک عالمی تنظیم نے ایک دنیا کے سب سے بڑے مالیاتی سکینڈل سے متعلق دستاویزات سامنے لے آئی ہے. اس سکینڈل میں دنیا کے بڑے بڑے نام شامل ہیں. ان ناموں میں ارب پتی لوگ، سیاستدان، سربراہان مملکت، ریٹائرڈ افسران جن میں‌ فوجی افسران بھی شامل ہیں.
واضح رہے کہ ان دستاویزات میں جن لوگوں کی خفیہ اثاثہ جات اور دیگر مالی معاملات کو بے نقاب کردیاگیا ہے ان میں 35 موجودہ اور سابقہ عالمی رہنماؤں کے نام بھی شامل ہیں. جب کہ اس کے علاوہ 300 دیگر عوامی نمائندے بھی شامل ہیں جن کی آف شور کمپنیاں تھی. صافیوں کی تینظیم آئی سی آئی جے نے ان پیپرز کو پنڈورا پیپرز کا نام دیا ہے.
پنڈورا پیپرز کی دستاویزات کے مطابق اُردن کے بادشاہ کی بھی خفیہ طور پر مالی اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے آئی ہے. ان پیپرز کے مطابق اُردان کی بادشاہ کی امریکہ اور برطانیہ میں 70 ملین پاؤنڈز کی جائیدادوں کا پتہ لگا لیا گیا ہے.
اسی طرح ان پیپرز میں 700 پاکستانیوں کے نام بھی شامل ہیں. ان افراد میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی بھی شامل ہیں. اسی طرح ان افراد میں عمران خان کی اہلیہ اور اُن کے خاندان کے دیگر لوگ بھی شامل ہیں جو کہ ان آف شور کمپنیوں میں لاکھوں ڈالر کمپنیوں کے مالکان ہیں.
یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سرکاری قرضوں کے حجم میں 149 ارب روپے کا اضافہ، مجموعی حجم 399 کھرب تک جا پہنچا
پاکستان سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد جن کے نام ان پیپرز میں نکل آئے ہیں ان میں سینٹرفیصل واوڈا، وفاقی وزیر مونس الٰہی، وزیرخزانہ شوکت ترین کے نام شامل ہیں.اسی طرح پیپلز پارٹی کے تعلق رکھنے والوں میں شرجیل میمن جبکہ دیگر میں اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار، خسروبختیار کے بھائی عمر بختیار، راجہ نادر پرویز، سابقہ معاون حصوصی وزیراعظم وقار مسعود کے بیٹے اور سینٹر عبدالعلیم خان کے بھی شامل ہیں.
ان پنڈورا پیپرز میں پاکستان کے ریٹائرڈ فوجی افسران کے نام بھی شامل ہیں. فوجی افسران کے ناموں میں لیفتیننٹ جنرل (ر) شفاعت اللہ، لیفتیننٹ جنرل (ر) نصرت نعیم، لیفتیننٹ جنرل (ر)افضل مظفر کے بیٹے، جنرل (ر) خالد مقبول کے داماد احسن لطیف، کرنل (ر) راجہ نادر پرویز، جنرل (ر) علی قلی خان کی ہمشیرہ بھی شامل ہیں.
پنڈورا پیپرز میں دنیا کے دیگر لوگوں میں برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلئیر اور ان کی اہلیہ، روس کے صدر ولادمیر پیوٹن، جمہوریہ چیک کے وزیراعظم انریج بابس کے نام بھی شامل ہیں.
مردان ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق ان پنڈورا پیپرزکی چھان بین اور جائزہ انٹرنیشنل کنسورشیم آف انوسٹیگیٹو جرنلسٹ نے کی ہے. جبکہ ان پنڈورپیپرز میں دنیا 117 ممالک کے 650 سے زائد رپورٹروں نے حصہ لیا. اور یہ پیپرز دو سال کی عرصہ میں تیار کی گئیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں