پاکستانی صارفین پر بجلی 1 روپے اور 70 پیسے مزید مہنگی

Electricity Polls-640x480
بجلی کے پول۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: نیپرا نے پاکستانی صارفین کو ایک اور جھٹکا لگا دیا، ایک سال کے لیے بجلی 1 روپے اور 70 پیسے مزید مہنگی.
مردان ٹائمز کو حاصل ہونے والی رپورٹس کے مطابق موجودہ حکومت نے پاکستانی صارفین کو بجلی کا ایک زور دار جھٹکا لگا دیا ہے. نیپرا کی جانب سے اس زوردار جھٹکے سے بجلی 1 روپے اور 70 پیسے مزید مہنگی ہوگئی ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں مزید 5 روپے اور 25 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان
مزید تفصیلات کے مطابق اب صارفین بجلی کی قیمت کی مد میں 16.44 فی یونٹ کی بجائے 18.16 فی یونٹ ادا کرے گے. پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کی جانب سے لئے گئے اس فیصلے کے نتیجے میں بجلی صارفین پر مزید 90 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا. نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفییشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.
واضح رہے کہ اس فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا. جبکہ یہ بات بھی یاد رہے کہ پاکستان میں 80 فیصد سے زائد صارفین 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں