عمران خان نے اپنی مقصد کی خاطر اداروں پر حملہ کیا- مریم نواز

maryam-nawaz-speech-to-pdm

فیصل آباد: پی ڈی ایم جلسے سے خطاب میں مریم نواز شریف نےکہا کہ عمران خان نے حکومت بچانے کی خاطر اداروں پر حملہ کیا ہے.
مردان ٹائمز کو فیصل آباد سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق دوھوبی گھاٹ گراونڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز شریف نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنی مقصد کی خاطر اداروں پر حملہ کیا. جبکہ عمران خان کے برعکس نوازشریف نے ملک کی بہتری کے لئے ریاستی اداروں کے خلاف اپنا موقف اختیار کیا ہے.
اُنھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ایک شخص کے لئے پورے مسلح افواج کا مذاق اُڑایا ہے. مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کے مزید تیر برساتے ہوئے کہا کہ فوج میں تقرریاں اور تبادلے وزیراعظم کی دفتر یا کسی اور ادارے کی جانب سے نہیں بلکہ "روحوں اور بھوتوں” کے زریعے سے کئے جارہے ہیں.
یہ خبر بھی پڑھیں: ہم دیوانے اور پاگل نہیں کہ اتنی زیادہ محنت کے بعد کسی سے ڈیل کر لے، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء مریم نواز شریف نے خطاب کے دوران مزید کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت کو بچانے کی خاطر آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کی تقرری کا نوٹیفیکیشن منظور نہیں کیا. اُنھوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی نوازشریف جیسا بننے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ گیدڑ کبھی بھی شیر نہیں بن سکتا.
دوھوبی گھاٹ گراونڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز شریف نے عمران خان حکومت پرمہنگائی کے حوالے سے تنقید کرگے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ جب آٹا مہنگا ہوجاتا ہے، جب بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، جب چینی کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں تو آپ جان لیں کہ آپ کا وزیراعظم چورہے. انہوں نے مسلم لیگ دور میں مختلف چیزوں کی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ نوازشریف جب وزیراعظم تھے تو اُس وقت چینی 50 روپے فی کلو جبکہ عمران خان کی حکومت میں آج چینی 120 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کرگئی ہے. اسی طرح بجلی کی قیمتیں 10 روپے فی یونٹ سے بڑھ کر موجودہ حکومت میں 25 روپے فی یونٹ پر آگئی ہے. تو آپ خود جواب دیں کہ اب چور کون ہے؟
نوازشریف نے مزید کہا کہ عمران خان عوام سے کئی وعدے کیئے تھے لیکن وہ ایک وعدہ بھی پورا نہ کرسکے. اُنھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے آج مجھے فون کیا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنے والے عوام سے میری طرف سے ہمدردی کا اظہار کریں. جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی کی موجودہ حکمران عوام کو ریلف دینے کی بجائے عوام سے کہتی ہےکہ وہ صبر کریں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں