بجلی مزید 2 روپے 65 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

electricity-pillars-640x480
فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو جھٹکے پہ جھٹکے دئے جارہے ہیں اوربجلی کی قیمت میں 2.65 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے.
پاکستان میں بجلی صارفین کے لئے بجلی کی قیمیتوں میں مزید اضافے کی ایک بُری خبر سامنے آئی ہے. تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے اور 65 پیسے کا امکان ہے.
مردان ٹائمز کو تازہ ترین اطلاعات موصول ہوئی جس کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درحواست دائر کی ہے.
اطلاعات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جو درحواست دائر کی ہے اس پر نیپرا 27 اکتوبر کو سماعت کرے گا اور اس کے بعد اس پر فیصلہ سامنے آئے گا.
یہ خبر بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا پاکستان سے ایک مرتبہ پھر بجلی کی قیمت اور ٹیکس ریٹ بڑھانے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جو درحواست دائر کی ہے اس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں پانی سے 36.2 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جبکہ کوئلے سے جو بجلی پیدا کی گئی اس کا حصہ 17.05 فیصد ہے. اس کے علاوہ مہنگے فرنس آئل سے جو بجلی پیدا کی گئی اس سے ایک یونٹ پر 19.23 روپے کی لاگت آئی ہے. اس کے علاوہ مقامی طور پر پیدا ہونے والی گیس سے 8.9 فیصد اور ایل این جی جو کہ ہم درآمد کرتے ہیں، سے 18.9 فیصد بجلی پیدا کی گئی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں