حکومت سے مذاکرات کا دوسرا دور بھی ناکام، تحریک لبیک کا دعویٰ

TLP Protest 2021

لاہور: پاکستان میں کالعدم تحریک لبیک نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت سے مذاکرات سے دوسرے دور میں بھی اتفاقِ رائے نہ ہوسکا.
مردان ٹائمز کو لاہور سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی بے نتیجہ رہا اور دونوں فریقوں کے درمیان اتفاقِ رائے نہ ہوسکا.
واضح رہے کہ اس سے پہلے حکومت پاکستان اور تحریک لبیک پاکستان کے دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کے دو دور مکمل ہوچکے ہیں. جبکہ ان دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج شام کو ہونے جارہا ہے. ایک عالمی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے رہنما پیر عنایت الحق شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید سے ملاقات میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں بھی ابھی تک کوئی خاص پیش رفت نہ ہوسکی. جبکہ ٹی ایل پی کے رہنما کے مطابق ان دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہونے جارہا ہے جو کہ آج شام کو سات بجے متوقع ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت اور ٹی ایل پی کے عہدیداروں کے درمیان مذاکرات کامیاب – شیخ رشید کا دعویٰ
ٹی ایل پی کے رہنما پیر عنایت الحق شاہ نے بتایا کہ حکومت سے جن اُمور پر ابھی تک اختلافات موجود ہیں اُن میں تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالنا اور ان کے ارکان کو فورتھ شیڈول سے نکالنے کے بارے میں بات چیت ہوئی تاہم ان اُمور پرتاحال کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوسکا ہے.
اس سے پہلے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کے مطالبات پر عمل کرنے سے متعلق قانونی موشگافیاں ہیں تاہم بدھ کے روز تک یہ معاملہ وفاقی کابینہ کے ارکان کے سامنے رکھا جائے گا. ان مسائل پر وفاقی کابینہ کی رائے لی جائے گی اور اس کے بعد کوئی ختمی فیصلہ کیاجائےگا.
ٹی ایل پی کے رہنما پیر عنایت الحق شاہ نے بتایا کہ منگل کو مذاکرات کا دوسرا دور ہواتھااور یہ ملاقات ایک گھنٹہ سے زیادہ دیر تک جاری رہی لیکن ان میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی جس کے بعد پاکستان کی وزیرداخلہ شیخ رشید نے ہماری وفد کو پھرمنگل کی شام کو اپنے دفتر میں بلایا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں