افغانستان میں فضائی اپریشن کے لئے پاکستان اور امریکہ معاہدے کے قریب ہے

USA Helicopter

واشنگٹن: امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں فضائی اپریشن سے متعلق پاکستان اور امریکہ معاہدے کے قریب ہے.
مردان ٹائمز کو واشنگٹن سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان اور امریکہ افغانستان میں فضائی اپریشن کے لئے فضائی حدود کے استعمال پر معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق چند دن پہلے جو بائیڈن کے انتظامیہ نے ایک اجلاس میں کانگریس کے ممبران کو افغانستان میں فوجی آپریشن کے لئے پاکستان کے فضائی حدود کے استعمال سے متعلق اب تک کے مذاکرات میں جو پیش رفت ہوا ہے اس سے آگاہ کیا. اس اجلاس میں جو بائیڈن انتظامیہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ اس معاہدے کے قریب پہنچ گئےہیں.
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ٹرانزٹ معاہدہ طے پاگیا
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے بہتر تعلقات اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکی مدد کے بدلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے.
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ پاکستان کے فضائی حدود اب بھی امریکہ کے زیراستعمال میں ہے لیکن سرکاری طور پرایسا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے جس کی بنیاد پر امریکہ پاکستان کی فضائی حدود مستقل بنیادوں پر استعمال کرسکے.
دوسری جانے پاکستان بار بار اسے مذاکرات اور کسی بھی معاہدے کی موجودگی کے بارے میں انکار کرتا رہا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں