حکومت کی جانب سے مریم نواز کی آڈیو سے متعلق اعتراف پر تحقیقاتی کمیٹی قائم

Maryam Nawaz Sharif

اسلام آباد: مریم نواز نے پریس کانفرنس میں چینلز کے اشتہارات روکنے سے متعلق ایک آڈیو کا اعتراف کیا تھا کہ یہ آڈیو انُ کی ہی ہے.
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزارت اطلاعات و نشریات نے مسلم لیک (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے اعترافی بیان کے بعد اس حوالے سے تحقیقاتی کیمٹی قائم کردی ہے.
گزشتہ روز مریم نواز نے اپنے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ چینلز کے اشتہارات روکنے کے حوالے سے جو آڈیو ہے یہ میری ہی ہے. مریم نواز کی جانب سے اعترافی بیان سامنے آنے کے بعد وفاقی وزراء نے مریم نواز پر شدید تنقید کی. اس حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ "مریم نواز کا اشتہارات کنٹرول کرنے کا اعتراف ایک سنگین مالی بے ضابطگیوں کاایک اور اعتراف ہے، اور اُمید ہے وہ بیرون ملک جائیدادوں کا بھی اعتراف کرلیں گی.
یہ خبر بھی پڑھیں: نو جیت سنگھ سدھو کی جانب سے عمران خان کے متعلق بیان پر بھارتی میڈیا پھر آپے سے باہر
اس حوالے سے وزارت اطلاعات کا بھی ایک بیان سامنے آیاہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی سرفرستی میں قائم میڈیا سیل نے قومی خزانے کو 9 ارب 62 کروڑ 54 لاکھ 3 ہزار 902 روپے کا نقصان پہنچایا ہے. اس حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ پنجاب کی ایڈورٹائزمنٹ کو کنٹرول کرنے کے واضح ثبوت بھی سامنے آئے ہیں. وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں