وزیراعظم عمران خان نے کراچی گرین لائن منصوبے کا افتتاح کردیا

Green Line Bus Project Karachi

کراچی: وزیراعظم عمران کی طرف سے آج کراچی میں گرین لائن منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ہے.
مردان ٹائمز کو کراچی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج کراچی میں ‘کراچی گرین لائن منصوبے’ کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے. وہ آج دو روزہ دورے پر آج کراچی پہنچے اور اُن کے ساتھ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری بھی موجود تھے.
وزیراعظم ہاوس کے ترجمان کی بیان کے مطابق کراچی کا گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم 35.5 ارب روپے میں مکمل ہوگیا ہے. اس منصوبے کے زریعے مغربی اور وسطی اضلاع کے لاکھوں لوگ اس سہولت سے مستفید ہوسکے گے.
یہ ٰخبر بھی پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی کی شرح بھارت اور بنگلہ دیش سے زیادہ ہے، حکومت کا اعتراف
کراچی گرین لائن ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم میں‌80 بسیں شامل ہوگی اور یہ 21 اسٹیشنوں سے گزیں گی. اس سسٹم میں ٹکٹنگ کمرے، برقی زینوں سمیت سیڑھیاں بھی شامل ہوگی. یاد رہے کہ اس افتتاح کے بعد دو ہفتے ٹرائل آپریشن میں لگے گے. اور اس کے بعد یعنی 25 دسمبر کو اس سسٹم کے زریعے کمرشل آپریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں