خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست پر وزیراعظم نے کے پی کے وزیراعلیٰ کو طلب کرلیا

پشاور: وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کو بلدیاتی انتخابات میں شکست پر طلب کرلیا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کی بدترین شکست پر وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کو طلب کرلیا ہے.
پی ٹی آئی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے حوالے سے ایک رپورٹ بھی تیارکرلی گئی ہے جو وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا جائے گا. یہ رپورٹ کے پی کے کے وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر تیارکرلی گئی ہے جس میں پی ٹی آئی کو بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجوہات کی نشاندہی کی گئی ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: غیر موزوں اُمیدواروں کا چُناؤ بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کی وجہ قرار، عمران خان
زرائع کے مطابق رپورٹ میں اس بات کا انکشاف سامنے آیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی شکست کی بنیادی وجوہات میں شدید ترین مہنگائی کے علاوہ پارٹی میں اندرونی اختلافات بھی تھے. پی ٹی آئی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان کی طرف سے اپنے پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کوئی سپورٹ نہیں ملی اور نہ ہی انھوں نے نامزد امیدواروں کے ساتھ کوئی الیکشن مہم میں حصہ لیا.
اُدھر وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی طلبی پر وہ وزیراعظم کو بریف کریں گے. زرائع کے مطابق اس حوالے سے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان عمران خان کو ٹکٹوں کی تقسیم کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کریں گے. جبکہ وزیراعظم عمران خان بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ہدایات دیں گے.
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی طرف سے طلبی پر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے اپنے قریبی صوبائی وزراء سے صلاح مشورے جاری ہے. اس حوالے سے رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے دو قومی اسمبلی کے ممبران اور صوبائی اسمبلی کے چار ممبران نے مخالف امیدواروں کو سپورٹ کیا تھا جس پر ان کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ بھی ہوا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں