کراچی میں اومی کرون کے 6 مزید مشتبہ کیسز رپورٹ

corona-virus-pakistan-640x480
پاکستان میں کرونا وائرس نے پھر سے پنجے گھاڑ لئے ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: اومی کرون نے دنیا کے کئی ممالک کو ایک بار پھر لاک ڈاون کی طرف جانے پر مجبور کیا ہوا ہے اور یہ سب سے تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے.
مردان ٹائمز کو مطابق کراچی میں اومیکرون کرونا وائرس، جو کہ دُنیا کے کئی ملکوں میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے، کے مزید چھ مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.
اس حوالے سے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ نئے ویرینٹ ‘اومیکرون’ کے چھ مزید کیسز کراچی میں سامنے آگئے ہیں. محکمہ صحت کے زرائع نے بتایا ہے کہ تمام مشتبہ افراد کے نمونے نجی اسپتال کو منتقل کردیے گئے ہیں اور اس کی تصدیق یا تردید کے لئے نمونوں کی جینوم سیکونسنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں امی کرون کا دوسرا کیس بھی رپورٹ، مریض بھاگنے میں کامیاب
محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ ان چھ افراد میں سے 4 جنوبی افریقہ اور 2 افراد برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں، جبکہ تمام افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے.
یاد رہے کہ اس سے پہلے 9 دسمبر کو اومیکرون ویریئنٹ کا پہلا کیس پاکستان میں سامنے آگیا تھا. اس کیس کی تصدیق محکمہ صحت نے بھی کی تھی. اس کے علاوہ چند روز پہلے 17 دسمبر کو بھی پاکستان میں اومیکرون کا ایک اور مشتبہ کیس رپورٹ ہوا تھا اور متاثرہ شخص اسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا، تاہم بعد میں اُس متاثرہ شخص کو دوبارہ قرنطینہ میں رکھا گیا تھا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں