پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے اپنے اکاؤنٹس چھپائے، فارن فنڈنگ کیس میں نئے انکشافات

PM_Imran_Khan_Speech_640x480

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی طرف سے نئے انکشافات سامنے آگئے.
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی طرف سے نئے نکات اور انکشافات سامنے آگئے ہیں. ان انکشافات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارٹی نے اپے 77 اکاؤنٹس میں سے صرف 12 اکاؤنٹس کو الیکشن کمیشن کے سامنے ظاہر کئے. رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے 77 میں سے 53 اکاؤنٹس اور اس کے علاوہ اپنے 31 کروڑ روپے کی رقم چھپائی رکھی.
یہ رپورٹ بھی پڑھیں: کون سی تنطیموں نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرکے اپنے مقاصد حاصل کئے، فضل الرحمان
فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پی ٹی آئی نے 2008 اور 2009 کے دو بینک کھاتوں کو سرے سے ظاہر ہی نہیں کیا، اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے نیوزی لینڈ اور کینیڈا میں موجود اکاؤنٹس تک رسائی بھی نہیں دی، جبکہ بغیر ظاہر شدہ فنڈز کے متعلق اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے.
مزید تفصیلات کے مطابق فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2008 سے 2013 تک 1 ارب 33 کروڑ اور 22 لاکھ کے فنڈز کو ظاہر کئے جبکہ الیکشن کمیشن میں صرف 12 بینک اکاؤنٹس ظاہر کئے ہیں.
اسکروٹنی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف بھی ہوا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے سامنے 53 پارٹی بینک اکاؤنٹس چھپائے تاہم دوسری طرف اسٹیٹ بینک نے اپنے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ریکارڈ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 65 بینک اکاؤنٹس موجود ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں