مدینہ مسجد کی طرز پر دس فیصلے بھی آجائے تو قبول نہیں ہے، مفتی تقی عثمانی

Madina Masjid Tariq Road 640x480

کراچی: صدر وفاق المدارس مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ مدینہ مسجد کی طرح دس فیصلے بھی آجائے تو قبول نہیں کریں گے.
مردان ٹائمز کو کراچی سے تازہ ترین خبروں کے مطابق صدر وفاق المدارس مفتی تقی عثمانی کی صدارت میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت خدمات مدارس دینیہ کنونشن منعقد ہوا جس میں انھوں نے کہا کہ دینی مدارس کے خلاف باطل کی ساشوں کا ہم نے سب نے مل کر مقابلہ کرنا ہے.
انھوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اگر اللہ نے چاہا تو نصرت الہیٰ ہمارے ساتھ ہوگی. انھوں نے کہا کہ ایسے آثار نظ‌ر آرہے ہیں کہ انشاء اللہ فتح ہماری ہوگی.
یہ خبر بھی پڑھیں: کون سی تنطیموں نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرکے اپنے مقاصد حاصل کئے، فضل الرحمان
وفاق المدارس کے صدر مفتی تقی عثمانی نے سپریم کورٹ کےطارق روڈ پر مدینہ مسجد گرانے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ چالیس سال سے قائم شدہ مدینہ مسجد کو گرانے کا فیصلہ جو سپریم کورٹ کی طرف سے دیا گیا ہے اس سے ہر مسلمان کی دل آزاری ہوئی ہے.
انھوں نے سپریم کے فیصلے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے میں بعض قانونی نکات کا لحاظ نہیں رکھا گیا. انھوں نے مزید کہا کہ اگر اس طرح کے دس فیصلے بھی آجائے تو یہ پاکستانی قوم قبول نہیں کریں گے. اس موقع پر نھوں نے مزید کہا کہ اگر خدا نخواستہ اس فیصلے کو قبول یا برداشت کیا تو نجانے یہ سلسسہ کہا تک جائے گا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں