اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور پارٹی رہنما مریم نواز نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہےکہ پی ٹی آئی کی حکومت صرف چند دنوں کی مہمان رہ گئی ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا نمائیندوں سے اپنے بیان میں کہا ہے پی ٹی آئی کی حکومت کارکردگی میں بری نہیں بلکہ کارکردگی ہے ہی نہیں، انھوں نے کہا ہم کس کس چیز پر بات کریں، مہنگائی پر، بے روزگاری پر یا مری کے سانحہ پر.
انھوں نے مزید بتایا کہ نواز شریف کی پارٹی ایک عذاب سے گزر کی آئی ہے، ن لیگ کئی آزمائشوں کے بعد بھی نہیں ٹوٹی. انھوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف جس طرح کے معدمات بنائے گئے اس کے باوجود (ن) لیگ نہیں ٹوٹی. انھوں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں.
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان کی خارجہ پالیسی امریکہ کے زیر اثر ہے، حکومت کا اعتراف
ایک سوا ل کے جواب میںانھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہفتوں یا مہینوں کی نہیں بلکہ صرف اور صرف چند دنوں کی مہمان رہ گئی ہے. انھوں نے مزید کہا حالات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کا انجام قریب ہے. انھوںنے مزید کہا کہ اس نااہل حکومت سے چتنی جلدی ممکن ہو اتنی جلدی جان چھڑالینی چاہیے.
Menu