آج سے ملک بھر میں گھر گھر کوڈ-19 ویکسینشن مہم کا آغاز

corona-virus-pakistan-640x480
پاکستان میں کرونا وائرس نے پھر سے پنجے گھاڑ لئے ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے آج سے ملک بھر میں گھر گھر ویکسینشن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے لئے مقامی سطح پر حصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں.
مردان ٹائمز کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اس عمر نے پاکستان کے معاون حصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ساتھ ای پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ آج یکم فروری سے ملک بھر میں گھر گھر کرونا ویکسینشن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے لئے مقامی سطح پر حصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں. یہ حصوصی ٹیمیں گھر گھر جاکر عوام کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائیں گی.
انھوں نے پریس کانفرنس میں اس حوالے سے مزید بتایا کہ عوام اس گھر گھر مہم سے فائدہ اُٹھائے اور ہر صورت میں اپنی ویکسینشن کی خواراکیں پوری کریں. انھوں نے کہا کرونا سے بچاؤ کے لئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں.
یہ خبر بھی پڑھیں: کرونا وبا کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 افراد ہلاک
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اس عمر نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے 18 کروڑ لوگوں کو یہ ویکسین لگائی جا چکی ہے. جبکہ اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں عوام نے بوسٹر دوز بھی لگائی ہے. تاہم بوسٹر خوراکیں لگوانے والے افراد کو کرونا ہونے کے باوجود کم مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے.
اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کرونا سے بچاو کے لئے حکومت بھرپور طریقے سے مقابلہ کررہی ہے. اس حوالے سے 55 ہزار ٹیمیں کرونا ویکسینشن مہم میں بھرپور کردار ادا کررہی ہیں. انھوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کرونا سے بچاؤ کی ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے ویکسینشن.
بوسٹر خوراکو کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 25 لاکھ افراد اپنی بوسٹرز دوزیں لگا چکی ہیں. انھوں نے کہا قوت مدافعت میں اضافے کے لئے بوسٹرز دوزیں لگانا ضروی ہے. انھوں نے عوام سے اپیل کی اس قومی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اپنا کورس مکمل کریں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں