پاکستان میں غربت میں کمی ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان

PM_Imran_Khan_Speech_640x480

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں غربت کی شرح میں تھوڑی سی کمی ہوئی ہے جو ہمارے لئے کامیابی ہے.
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ایک پاکستان میں ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ‘راست’ کے افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی تنظیم یو این ڈی پی نے اپنے حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں غربت کم ہوئی ہے. خیبرپختونخوا کے لوگوں نے اس لئے ووٹ دئے کیونکہ وہاں پر غربت میں کمی ہوئی ہے.
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ 2023 میں جب ہماری حکومت کے پانچ سال پورے ہوجائیں گے تو ہماری کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا. اس وقت میں صرف یہ دیکھوں گا کہ ہماری حکومت میں غربت میں کمی ہوئی ہے یا نہیں.
یہ خبریں بھی پڑھیں: عمران خان نے نواز شریف کو بیرون ملک بجھوانے کا فیصلہ کیاتھا، اسد عمر
عمران خان نے کہا پاکستان میں اس وقت ساڑھے 22 کروڑ آبادی ہے جس میں صرف 20 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں. مختلف سرویز سے پتا چلا ہے کہ امیر طبقہ ٹیکس نہیں دیتا. انھوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں کافی سارے لوگوں کے گھروں میں بڑی بڑی گاڑیاں ہیں، یہ لوگ شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں لیکن ٹیکس بالکل نہیں دیتے. اس لئے میں انہیں خبردار کرتا ہوں کہ بہت جلد ایسے لوگوں تک پہنچنے والے ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے.
اس موقع پر عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ان لوگوں کا ڈیٹا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے آرہا ہے. اور بہت جلد ایف بی آر بھی ٹیکس نادہندہ گان تک پہنچے گا. ایف بی آر میں بھی جدید قسم کا نظام لارہے ہیں.
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم عوام کو ڈیجیٹل نظام کی طرف لے جانے کے خواہاں ہیں. ہماری خواہش ہے کہ 22 کروڑ عوام کو آثاثہ بنا کر جدید قسم کے نظام سے ہم آہنگ کرے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں