وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا

PM Shabaz Sharif Photo Twitter 640x480
وزیراعظم میاں شہباز شریف۔ فوٹو: ٹویٹر

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی طرف سے ملک میں بڑے صنعتوں پر 10 فیصد سُپرٹیکس لگانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی معاشی ٹیم کا ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس کے اختتام پر انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے معاشی ٹیم سے مل کر بجٹ سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں. انھوں نے کہا کہ ان فیصلوں کا بنیادی مقصد پاکستانی عوام کو مشکل سے نکالنا ہے. انھوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہونےجارہی تھی جس سےملک انشاء اللہ اب نکل آئےگا.
آئی ایم ایف کے حوالے سے انھوں نے کہا بجٹ میں کیے گئے اعلانات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط منظور ہوچکیں، یقین ہے مشکل وقت سے نکل آئیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان عوام کے لئے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اپنا جان لڑادوں گا لیکن کھبی بھی سبز باغ نہیں دکھاؤں گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی صاحب ثروت افراد غریبوں کی ضرور مدد کریں، انھوں نے کہا کہ غریب نے پاکستان کے لئے بہت قربانی دی اب ایثار کرنے کی صاحب حیثیت کی باری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر مزید کہا کہ ہم دن رات محنت کریں گے اور ہچکولے لیتی کشتی کو پار لگائیں گے۔
یہ خبربھی پڑھیں: وزیراعظم کی طرف سے صنعتوں پر 10 فیصد ٹیکس لگانے سے اسٹاک ایکسچینج کریش کرگئی۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ٹیکس کے حوالے سے کہا کہ بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس (تخفیف غربت ٹیکس) لگارہے ہیں. انھوں نے مزید کہا کہ جن صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے جارہے ہیں ان صنعتوں میں سیمنٹ، چینی، تیل و گیس، کھاد، ایل این جی ٹرمینل، ٹیکسٹائل، بینکنگ، آٹوموبائل، سگریٹ، اسٹیل، کیمیکل، بیوریجز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید بتایا کہ پاکستان میں جو لوگ سالانہ 15 کروڑ سے زائد کماتے ہیں ان کی کُل آمدن پر 1 فیصد تخفیف غربت ٹیکس لگایا جا رہا ہے، اسی طرح جو لوگ سالانہ 20 کروڑ سے زائد کما رہے ہیں ان پر 2 فیصد، جبکہ 25 کروڑ سے زائد کمانے والوں پر 3 فیصد، اور 30 کروڑ سے زائد پر 4 فیصد تخفیف غربت ٹیکس لگایا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں