پاکستان کے بین الاقوامی وقار کو عمران نیازی نے شدید نقصان پہنچایا، وزیراعظم شہباز شریف

PM Shahbaz Sharif 640x480
وزیراعظم میاں شہباز شریف، فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پاکستان کے عالمی وقار کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پاکستانی وقار اور عزت سے کھلواڑ کھیلا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو چار باتیں یاد کراتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان یادداشت کی کمی کا شکار ہیں انہیں چند یاددہانیوں کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر اپک بیان لکھا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ "میں عمران خان کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کے دورِ حکومت میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کرپشن میں اضافے کا انکشاف کیا گیا تھا۔


وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے حکومت میں بڑی مالی بے ضابطگیوں کے علاوہ ٹرانسفر پوسٹنگ بھی پسوں سے کی جاتی ہے، انھوں نے کہا ان ہی ساری باتوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے کھڑی ہوئی جس کی قیمت پاکستان کے بچارے عوام ادا کررہے ہیں۔


وزیراعظم نے ایک اور ٹویٹ پوسٹ کے زریعے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ عمران نیازی نے پاکستان کے عالمی وقار، مقام اور دوست ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید لکھا ہے کہ عمران خان نے اقتدار کی ہوس میں اپنے توازن کا احساس کھو دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جھوٹ، پروپیگنڈہ اور حقائق کو کھلم کھلا توڑ مروڑ کر پیش کرنا اس کا واضح ثبوت ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں