سیلاب متاثرین کی بحالی میں کئی سال لگیں گے، پوری قوم کی مدد درکار ہے، آرمی چیف

Chief of Army General Bajwa visit affected areas Photo BBC 640x480
چیف آف آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ سیلاب متاثرین کے دورے کے موقع پر۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پوری پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں کئی برس لگیں گے، اس کے لیے پوری پاکستانی قوم کی مدد درکار ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی قوم کے نام ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے جس میں انھوں نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ سیلاب کے متاثرین کی بحالی میں کئی برس لگیں گے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا کہ ’میں چند دنوں سے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر رہا ہوں، کل میں نے بلوچستان کے علاقے اوتھل اور بیلا کا دورہ کیا، آج خیر پور سندھ آیا ہوں، یہاں بہت تباہی ہوئی ہے، وفاقی،صوبائی حکومتیں، آرمی، نیوی، ائیرفورس اور فلاحی ادارے ریلیف کی کوشش کر رہے ہیں۔‘
پاکستانی کے بری فوج کے سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ ’اس سال سیلاب بہت بڑے پیمانے پر آیا ہے، اس لئے سیلاب متاثرین کی بحالی میں بہت سال لگ جائیں گے، بحالی کے لیے ہمیں پوری قوم کی مدد چاہیے، دوست ممالک سے ہم نے اور ہماری حکومت نے درخواست کی ہے، حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور دوستوں سے اپیل کرتا ہوں، آگے آئیں اور مشکل حالات میں گِھرے لوگوں کی مدد کریں، یقین ہے ہمیشہ کی طرح ہمارے تارکین وطن پاکستان میں اپنے بھائیوں کو مایوس نہیں کریں گے۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں