وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ منشیات اسمگلنگ کیس میں بری

Rana Sanullah Interior Minister photo File 640x480
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کو پی ٹی آئی دورحکومت میں ان کے خلاف منشیات سمگلنگ کیس میں عدالت نے بری کردیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کو انسداد منشیات عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔
اس سلسلے میں مزید اطلاعات کے مطابق انسدادِ منشیات عدالت کی طرف سے منشیات سمگلنگ کیس سے بریت کے لیے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللّٰہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی طرف سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز اور انسپکٹر احسان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت میں سماعت کے دوران اے این ایف کی طرف سے پیش ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز اور انسپکٹر احسان نے استغاثہ کے الزام کو رَد کر دیا۔
عدالت میں سماعت کے دوران دونوں گواہان کی جانب بیانات دیے گئے کہ ہمارے سامنے منشیات کی کوئی برآمدگی نہیں ہوئی، جبکہ اس کے علاوہ دونوں گواہان نے عدالت میں حلف نامہ بھی جمع کیا۔ عدالت نے عدم ثبوت کے بنا پر وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کو منشیات سمگلنگ کیس میں بری کردیا۔


عدالت کی جانب سے منشیات سمگلنگ کیس میں بری ہونے کے بعد انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں ان کا کہنا تھا "سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں، جس نے مجھے پی ٹی آئی دور حکومت میں بنائے گئے جھوٹے کیس میں مجھے بری کردیا۔ انھوں نے مزید لکھا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو میرے ساتھ سخت وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں