بنوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن مکمل، تمام حملہ آور ہلاک

Bannu Cannt Operation completed Photo File 640x480
بنوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن مکمل، تمام حملہ آور ہلاک۔ فوٹو: فائل

بنوں: پاک فوج نے بنوں کینٹ میں واقع سی ٹی ڈی دفتر میں اہلکاروں کو یرغمال بنانے والے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے، جس میں 7 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
مردان ٹائمز کو ضلع بنوں سے ملنے والی خبروں کےمطابق گزشتہ دو دنوں سے بنوں ضلع کے کینٹ میں واقع سی ٹی ڈی کے دفتر پر شدت پسندوں نے قبضہ کیا ہوا تھا جس میں دفتر میں موجود حکومتی اہلکاروں کو یرغمال بنالئے گئے تھے۔
صوبائی حکومت نے یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کے لئے شدت پسندوں کےساتھ مذاکرات بھی جاری رکھے ہوئے تھے جو کہ ناکام ہوگئے جس کے بعد حکومت کی جانب سے دفتر میں آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔


آپریشن میں پاک فوج کے جاق و چوبند جوانوں نے حصہ لیا جس میں پاکستان میں بنائے جانے والے ڈرونز کا بھی کامیابی کے ساتھ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں تمام شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نوں:سی ٹی ڈی کے دفتر میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کی جانب سے یرغمال بنالئے جانے والے تمام اہلکاروں کو باحفاظت رہا کر لئےگئے ہیں۔ جبکہ آپریشن کے دوران 7 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جسکو نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچا دئے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں