لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے سوشل میڈیا اکاونٹ ٹویٹر پر چیف جسٹس آف پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے سوشل میڈیا اکاونٹ ٹویٹر پر چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔
خیال رہے کہ نواز شریف کی جانب سے عمرعطا بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکمراں اتحاد پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے تقریباً تمام رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں۔
عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں۔چیف جسٹس نے نہ جانے کونسا اختیار استعمال کر کے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی۔اپنے منصب اور آئین کی توہین کرتے ہوئے PTI کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہو جائے۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) April 7, 2023
انھوں نے مزید کہا کہ ’چیف جسٹس نے نہ جانے کون سا اختیار استعمال کر کے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کر دی۔ اپنے منصب اور آئین کی توہین کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہو جائے‘۔
یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنان پارٹی قائدین کے خلاف آپے سے باہر، شدید احتجاج
اس حوالے سے پاکستان کے وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگر چیف جسٹس عدالتی معاملات کو حل نہیں کر سکتے تھے ’کسی اور کو چیف جسٹس کی ذمہ داری دے دیں۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’یہ واضح ہے کہ چیف جسٹس کی رائے اقلیتی فیصلہ ہے۔‘
With Justice Minallah’s note we now have 4 justices on record. it is clear the CJs opinion is the minority judgement. The CJP & SC must act immediately to undo this unconstitutional bench fixing. This is only way the dignity of the supreme court can be resorted. 1/2
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 7, 2023
اسی طرح پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے بھی اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کہا ہے کہ "چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے جسطرح اپنے متنازعہ فیصلوں سےسپریم کورٹ جیسے معزز ادارےکوتقسیم کیا ھےاوراسکو ملک کے سپریم ادارے پارلیمنٹ سےمحاذ آرائ کی پوزیشن پر لاکراس ملک اورریاست کو جسطرح کےبحران میں مبتلاکیا ھے اسکاواحدحل اب انکااستعفی ھے،انکو بغیرکسی تاخیرکےاب استعفی دیدینا چاھئیے”۔
چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے جسطرح اپنے متنازعہ فیصلوں سےسپریم کورٹ جیسے معزز ادارےکوتقسیم کیا ھےاوراسکو ملک کے سپریم ادارے پارلیمنٹ سےمحاذ آرائ کی پوزیشن پر لاکراس ملک اورریاست کو جسطرح کےبحران میں مبتلاکیا ھے اسکاواحدحل اب انکااستعفی ھے،انکو بغیرکسی تاخیرکےاب استعفی دیدینا چاھئیے
— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) April 7, 2023
پاکستان مسلم لیگ کے سینئیر رہنما مریم نواز شریف نے بھی ٹویٹر پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ "پارلیمنٹ چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس فائل کرسکتی ہے، اور چیف جسٹس اور ان کے من پسند ججوں کو فیصلہ آنے تک استعفٰی دینے کا کہا جائے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ انصاف کو آسانی اور غیر جانبداری سے انجام دیا جائے۔
Or the parliament can file the reference. CJP & his favourite judges under question should be asked to step down till the decision. Fairness demands that justice be carried out smoothly & impartially. https://t.co/MtmiW2GmRv
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 7, 2023