پاکستانی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والا سٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے: امریکی دفتر خارجہ

Methio Miller US Foreign Office Spokes Person Photo File 640x480
امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میھیو ملر پریس کانفرنس کے دوران۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے سٹاف لیول معاہدے کے بارے میں امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاہدہ خوش آئیند ہے جس سے پاکستان کے معاشی بحالی اور خوشحالی آئے گی اور امریکہ اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے سٹاف لیول معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے اور ملک کی معاشی بحالی و خوشحالی کے لیے امریکہ اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

منگل کے روز امریکہ کے دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے پریس بریفنگ کے دوران جب اس معاہدے کے بارے میں پوچھا گیا کہ آیا آئی ایم ایف کے تین ارب ڈالر کے قرض معاہدے کے لیے امریکہ نے پاکستان کی مدد کی تھی۔



یہ خبر بھی پڑھیں: قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے پاکستان اور سویٹزرلینڈ کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

اس سوال کے جواب میں امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے جواب دیا کہ ’میں یہ کہوں گا کہ ہم اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان سٹاف لیول معاہدے طے ہوا۔

انھوں نے پریس بریفنگ کے دوران مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی کامیابی کے لیے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے۔ انھوں نے اس ھوالے سے مزید کہا کہ ہم تکنیکی تعاون کے ذریعے پاکستان کے ساتھ رابطے جاری رکھیں گے اور اپنے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط کرتے رہیں گے، یہ سب ہمارے دو طرفہ تعلقات کی ترجیحات ہیں۔‘



منگل کی روز ہونے والی پریس بریفنگ کے دوران امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ’پاکستان کو معاشی بحالی اور خوشحالی کے طویل المدتی پائیدار راستے پر گامزن ہونے کے لیے کافی زیادہ محنت کرنی چاہیے، تاہم امریکہ اس عمل میں پاکستان کی حکومت کے ساتھ کھڑا رہے گا۔‘

پریس بریفنگ کے دوران ایک دوسرے سوال پر میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان سے یہ مطالبہ کبھی نہیں کیا اور نہ کرے گا کہ اسے امریکہ یا چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

انھوں نے بریفنگ کے دوران یہ بات واضح کردی کہ ’پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات عوامی سطح پر رابطوں پر مبنی ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اپنی شراکت داری اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے طریقے تلاش کرتے رہیں گے۔



انھوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا اقتصادی تعاون اس خطے کے لیے ہمارے وژن کی عکاسی کرتا ہے جو کہ آزاد، مضبوط اور خوشحال قوموں پر مشتمل ہے۔ اور ہمارے تعلقات احترام اور شراکت داری کے جذبے پر مبنی ہیں۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں