راولپنڈی: پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یومِ شہدا کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی لازوال قربانیوں ہی کی بدولت دشمن کی کئی گُنا فوج کو دندان شکن شکست دے کر جارحیت کو ناکام بنایا۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کے آرمی چیف نے کہا کہ یومِ دفاع و شہدا ہماری قومی و عسکری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے، یہ دن ہمیں اپنی مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، 65 کی جنگ میں مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کو جرات اور پیشہ ورانہ مہارت سے ناکام بنایا۔
اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہدا کا تقدس اور احترام ہماری اہم ذمے داری ہے، پاک فوج اور عوام کے درمیان اعتماد و یگانگت ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔
اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ 65 کی جنگ میں قومی اتحاد و یکجہتی کا عظیم جذبہ دیکھنے میں آیا اور اسی جذبے سے ہم سب نے ہندو دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا، انھوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاک فوج اپنے نظم و ضبط اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کی بدولت دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔
اپنے حصوصی پیغام میں آرمی چیف عاصم منیر نے کہا ہے کہ ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل للّٰہ ہمارا طرہ امتیاز ہے، پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان نے ڈیل کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے، وکیل چیئرمین تحریک انصاف
یوم دفاع کے دن کی مناسبت سے پاکستان فوج کے آرفی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دفاع وطن کو اپنی جان سے مقدم رکھنا پاک فوج کے ہر افسر اور جوان کا عزم ہے، شہدا کی قربانیاں اور غازیوں کے کارنامے ہمارے لیے قابل تقلید مثالیں ہیں، شہدا کے خون سے آزادی کے چراغ روشن ہوتے ہیں۔
9 مئی کے دن کے حوالے سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ حال ہی میں بعض شر پسند عناصر کی جانب سے عوام اور فوج کے مقدم رشتے پر وار کرنے کی مذموم کوشش کی گئی جسے افواجِ پاکستان نے بحیثیت ایک قومی ادارہ نہایت تحمل اور سمجھ داری سے ناکام بنایا۔