اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کا جائزہ لینے کے لیے ایک کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
مردان ٹائمز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک کمیٹ بنائی ہے۔ مزید اطلاعات کے مطابق یہ بنائی گئی کمیٹی 9 مئی سے متعلق واقعات کا جائزہ لینے سمیت آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی سفارشات مرتب کرے گی۔ کابینہ کمیٹی 4 ارکان پر مشتمل ہو گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی نے پختون قوم کے لئے بڑی قربانیاں دی ہے اور دیتی رہے گی، سردار حسین بابک
نگران وزیراعظم کی جانب سے کابینہ کمیٹی میں نگراں وزیر قانون کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اس کابینہ کمیٹی بنانے کا واحد مقصد یہ ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی وجوہات اور اس کے پس پردہ عناصر اور سہولت کاروں کو سامنے لائے جائے اور حقائق قوم کے سامنے رکھے جائے۔