امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے چین کو بڑی پیشکش

US President Joe Biden

گلاسکو: امریکی صدر نے ایک بیان میں اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اگر چین کی طرف سے ماحولیاتی امور پر مثبت اقدامات اُٹھائے گئے تو امریکہ بھی پابندیوں کے حوالے سے نرم کوشہ اپنائے گا.
مردان ٹائمز کو گلاسکو، امریکہ سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منعقد ہونے والے عالمی کانفرنس میں چین اور روس کے صدور کی شرکت نہ کرنے پر اُن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے.
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے اس بات پر حیرنگی کا اظہار کیا کہ ایک طرف دُنیا کو بقا کا مسلہ درپیش ہے اور دوسری طرف بڑے ممالک کیسے اس بڑے مسئلے سے راہ فرار اختیار کرسکتا ہے. اُنھوں نے اس سلسلے میں امریکہ کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات کا خاص طور پر ذکر کیا اور چین کو یہ پیشکش کی کہ اگر وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اپنی یقین دہانی کرائے تو ہم یعنی امریکہ بھی پابندیوں پر لچک کا مظاہر دکھائے گا.
یہ خبر بھی پڑھیں: چین میں کرونا وائرس نے پھر سے سر اُٹھا دیا، ائیر پورٹ بند جبکہ شادی ہالزسمیت تمام اجتماعات پر پابندی
واضح رہے کہ ایک جانب امریکی صدر اپنے چینے ہم منصب پر شدید تنقید کررہے ہیں تو دوسرے طرف چین نے پچھلے برس ہی بین القوامی آلودگی کو 2060 تک صفر کی سطح تک لانے کی تجویز پیش کی ہے. لیکن دوسری طرف ماہرین چین کی جانب سے پیش کردہ اس تجویز کو شک کی نگاہ سے دیھکتے ہیں اور اس پر ان ماہرین کی جانب سے مسلسل اعتراضات اُٹھاتے ہوئے اس کو ناقابل عمل منصوبہ قرار دیتے ہیں.
یاد رہے کہ گلاسکو میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کا انعقاد ہواتھا جس میں 120 ملکوں کے رہنماؤں نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا تھا اور اس اجلاس میں اس بات پر زور دے کر اتفاق کیا گیا کہ عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کیا جائے. تاہم چین اور روس نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی جس پر امریکی صدر نے دونوں ملکوں کے صدور پر شدید تنقید کی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں